Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جمال خاشقجی کے قاتلوں کو سزا دینے کا فیصلہ منصفانہ ہے‘

’جمال خاشقجی کے خاندان نے اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے‘ (فوٹو اے ایف پی)
جمال خاشقجی کی خاندان کے وکیل نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی عدالت کی طرف سے کیے جانے والا فیصلہ ‘منصفانہ اور عبرتناک‘ ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی ایک عدالت نے پیر کو آٹھ افراد کو سعودی صحافی جمال خاشسقجی کو قتل کرنے کا مجرم ٹھہرایا تھا اور انہیں 124 برس قید کی سزا سنائی تھی۔
یاد رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2018 میں استنبول کے سعودی قونصلیٹ میں قتل کردیا گیا تھا۔
جمال خاشقجی کی فیملی کے وکیل موتاسیم خاشقجی نے الشرق الاوسط اخبار کو بتایا کہ مقتول کے خاندان نے اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
’فیصلہ منصفانہ اور عبرتناک ہے، ہم نے ابتدا ہی سے اسلامی شریعت کے قانون کے مطابق کیس لڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور سعودی عرب کے علاوہ دنیا میں کوئی ایسی عدالت نہیں ہے جو شریعت کے مطابق فیصلہ کر سکے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہم نے یہ معاملہ اللہ اور اپنے حکمرانوں کے سپرد کر دیا تھا جنہوں نے یہ وعدہ پورا کر دیا ہے۔ ہم ان کے بہت شکر گزار ہیں۔‘

شیئر: