Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمال خاشقجی قتل کیس میں آٹھ ملزمان کو سزا سنا دی گئی

سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2018 میں استنبول کے سعودی قونصلیٹ میں قتل کردیا گیا تھا
سعودی پبلک پراسیکیوشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی قتل کیس کے ملزمان کے خلاف حتمی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض کی فوجی عدالت نے آٹھ  افراد کو قتل کا مجرم قرار دیا ہے۔ یہ فیصلہ فوجداری قانون کی دفعہ 210 کے بموجب حتمی ہے۔ 
پبلک پراسیکیوشن کے ترجمان نے بتایا کہ آٹھ افراد کو 124 برس قید کی سزائیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پانچ افراد کو بیس، بیس برس، ایک کو دس برس کی سزا ہوگی جبکہ دو کو سات، سات برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2018 میں استنبول کے سعودی قونصلیٹ میں قتل کردیا گیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ سزائیں مقتول کے وارثوں کی جانب سے اپنے حق سے دستبرداری کے بعد دی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ عدالت کا یہ فیصلہ حتمی ہے اور واجب التعمیل ہے۔ فوجداری قانون کی دفعہ 212 کے تحت اس پر عمل درآمد لازمی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ سزائیں مقتول کے وارثوں کی جانب سے اپنے حق سے دستبرداری کے بعد دی گئی ہیں۔
پبلک پراسیکیوشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ فوجداری عدالت کے اس فیصلے کے بعد فوجداری قانون کی دفعہ 22 اور 23 کے تحت خاشقجی قتل کیس کا فوجداری دعوی منطقی انجام تک پہنچ گیا- سلطانی حق اور نجی حق ہر لحاظ سے خاشقجی قتل کیس کا فیصلہ فائنل ہوگیا-

شیئر: