Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نے انڈیا کا جاسوس ڈرون مار گرایا

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) آرمی نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر انڈیا کا کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔
بدھ کو آئی ایس پی آر کے سربراہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق 'پاک فوج نے ایل او سی کے چکوٹھی سیکٹر میں انڈیا کا جاسوس ڈرون مار گرایا۔'
 
’انڈین جاسوس ڈرون 500 میٹر پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا۔‘
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 'رواں برس پاک فوج کی طرف سے مار گرائے جانے والا یہ 11واں بھارتی ڈرون ہے۔'
واضح رہے کہ 26 جولائی کو پاکستانی فوج نے ایل او سی کے پانڈو سیکٹر میں انڈیا جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔
دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق کنٹرول لائن پر بدھ کو انڈین آرمی نے بلا اشتعال فائرنگ کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’انڈین آرمی نے لائن آف کنٹرول پر بیدوری سیکٹر میں پاکستان آرمی کی پوسٹوں اور سویلین آبادی پر بلا اشتعال فائرگ کی۔‘
بیان کے مطابق پاکستان آرمی نے اشتعال انگیزی کا موثر جواب دیا جس سے دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان آرمی کا 39 سالہ حوالدار لیاقت شہید ہوگئے جو کہ چکوال کے رہانشی تھے۔‘

شیئر: