Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین میں سکول دو ہفتے بعد کھلیں گے

اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ لے کر تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔ (فوٹو سوشل میڈیا)
بحرینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ جانے پرسکول کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا۔  
بحرینی خبررساں ادارے کے مطابق بحرینی وزارت تعلیم و تربیت نے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکول اب دو ہفتے بعد کھولے جائیں گے۔
کورونا وائرس  بڑھنے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔  یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں کے تمام اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ لے کر ہی تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔ 

کورونا وائرس کے کیسز بڑھ جانے پرسکول کھولنے کا فیصلہ موخر کیا گیا۔ ( فوٹو سوشل میڈیا) 

بحرینی ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ جو وزیراعظم کے نائب اول بھی ہیں سرکاری سکول کھولنے کے پروگرام پر نظر ثانی کا حکم دیا تھا۔ 
بحرین میں قومی طبی ٹیم نے بھی یہی سفارش کی تھی کہ فی الوقت سکول نہ کھولے جائیں کیونکہ نئے کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں- 
بحرینی خبررساں ادارے  کے مطابق سکولوں میں انتظامی، تعلیمی اور تکنیکی عملے کی ڈیوٹی بیس ستمبر سے شروع ہوگی۔ 
ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ وزارت تعلیم کا عملہ نئی ہدایات آنے تک سابقہ پوزیشن پر رہے گا۔ جہاں تک نجی سکولوں کا تعلق ہے تو ان کی بحالی کے فیصلے میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔ 

شیئر: