Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 708 نئے کیسز، مریضوں میں کمی کا سلسلہ جاری

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ وزارت صحت کے ٹوئٹر کے مطابق جمعرات کو  708 کیسز  درج کئے گئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس وباء کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 بتائی گئی ہے۔
اب تک اس وبا ء کے باعث وفات پانے والے افراد کی تعداد 4 ہزار 189 بتائی جا رہی ہے جب کہ ایک ہزار 363 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

کل متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 720ہو گئی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

وزارت کے مطابق متاثرین میں سے ایک ہزار 32  مزید افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔
اب تک جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق کل متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 720ہو گئی ہے۔
 اسی طرح اب تک 2 لاکھ 99 ہزار 998 افراد اس مرض سے متاثرہ افراد  شفایاب ہو چکے ہیں۔

اب تک تین لاکھ کے قریب افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد جدہ میں رہی جہاں 61 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
الھفوف میں  53، مدینہ منورہ 48، دمام 44، قطیف 44، حائل 40، ریاض 38، الخبر 34، مکہ مکرمہ 29،عرعر 25، ینبع 23، المبرز 20، بقیق 20 ، محائل عسیر 19 ، جازان 18 ، صفوی 16،  طائف 11 ، بلجرشی  میں 10 کیسزسامنے آئے ہیں۔
 
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: