Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز مسلسل 700 سے کم

سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 25 ہزار50 ہو گئی ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل دوسرے دن ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ سنیچر کو بھی 700 سے کم نئے مریض سامنے آئے۔
 وزارت صحت کے مطابق سنیچر 12 ستمبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 634 نئے مریض سامنے آئے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 25 ہزار 50 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 903 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ ایک ہزار 836 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 903 افراد صحت یاب ہوئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 27 افراد ہلاک ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار 240 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 18 ہزار 974 ہے جن میں سے ایک ہزار 343 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مکہ میں رہی جہاں 69 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
جدہ میں 65، الھفوف 51، دمام 45، مدینہ 35، ریاض 35، القطیف 26، المبرز 23، ینبع 21، جازان 18، حائل 17، الظہران 15، ابوعریش 12، خمیس مشیط 10، بریدہ 9 اور ابہا میں 9 کیسز کا پتا چلا ہے۔

مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 18 ہزار 974 ہے (فوٹو: اے ایف پی)

اعداد و شمار کے مطابق 25 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 10 شہروں میں 2، 2 اور 10 شہروں میں 3،3 جبکہ 6 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پچھلے ایک ماہ سے کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: