Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈبلیو ٹی او میں اصلاحات کی فوری ضرورت: التویجری

ڈبلیو ٹی او کے نئے ڈائریکٹرجنرل کے سامنے کئی چیلنجز ہوں گے (فوٹو: اے ایف پی)
ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے ڈائریکٹر جنرل کے لیے سعودی عرب کے امیدوار محمد التویجری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈبلیو ٹی او میں اصلاحات کی فوری ضرورت ہے۔
عرب نیوز کے مطابق محمد التویجری کا یہ تبصرہ جنیوا میں ڈبلیو ٹی او کے صدر دفتر میں ہونے والی پریس کانفرنس کے بعد سامنے آیا ہے جس میں آرگنائزیشن کے مستقبل سے متعلق ان کے وژن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محمد التویجری نے عالمی تجارت کے بہاؤ کو متاثر کرنے والے بڑے چیلنجوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں اصلاحات پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہیں‘۔

کورونا وائرس کے باعث نئے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑے گا (فوٹو: اے ایف پی)

سعودی عرب نے ڈبلیو ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے لیے التویجری کو ایسے وقت میں نامزد کیا ہے جب تجارتی نظام میں تبدیلیاں ہو رہی ہیں اور سعودی عرب جی 20 کی قیادت کے تناظر میں عالمی تجارتی نظام کے حوالے سے اپنی ذمہ داری کو محسوس کر رہا ہے۔
ڈبلیو ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل کے لیے سعودی امیدوار نے مزید کہا کہ ’موجودہ صورت حال میں چیلنجوں کی بنیاد کو سمجھنے کے لیے درست طریقے سے سٹڈی کرنے اور اس کے حل کے لیے مختلف خاکے تیار کرنے کی ضرورت ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ آرگنائزیشن میں اعتماد کی بحالی نئے ڈائریکٹر جنرل کی اولین ترجیح ہونی چاہیے جبکہ تبدیلیوں کا جواب دینے کی صلاحیت بھی مستقبل میں آرگنائزیشن کا کامیابی کے لیے سب سے اہم معیار ہوگا۔
ڈبلیو ٹی او کے نئے ڈائریکٹرجنرل کے سامنے کئی چیلنجز ہوں گے۔ نمایاں ترین 2021 وزارتی کانفرنس کی تیاری اور منجمد تجارتی مذاکرات کا احیا ہے۔
ایک اہم چیلنج امریکہ کے  ساتھ ڈبلیو ٹی او کے تعلقات کو بہتر بنانا بھی ہوگا جبکہ نئے کورونا وائرس کے باعث نئے حالات اور مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

شیئر: