Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایران نے حملہ کیا تو ہزار گُنا بڑا حملہ ہوگا‘

’ایران جنرل قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کے لیے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے کوئی بھی حملہ کیا گیا تو اس کا ایک ہزار گنا زیادہ شدت سے جواب دیا جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق امریکی صدر نے یہ بیان اس لیے دیا ہے کیونکہ ایسی رپورٹس سامنے آ رہی ہیں کہ ایران ہلاک ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کے لیے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ایران کی طرف سے امریکہ پر کسی بھی قسم کے حملے کے جواب میں ایران پر ایسا حملہ کیا جائے گا جو اپنے حجم میں ایرانی حملے سے ایک ہزار گنا زیادہ بڑا ہوگا۔‘

 

اطلاعات ہیں کہ ایران جنوبی افریقہ میں امریکی سفارت کار کو مارنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان تعلقات انقلاب ایران کے وقت سے کشیدہ ہیں اور 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایرانی نیوکلیئر ڈیل سے پیچھے ہٹنے کے بعد دونوں ممالک کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
رواں برس جنوری میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایرانی پاسدران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت ہو گئی تھی۔

شیئر: