Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میٹرک کے طلبہ کے لیے نصاب میں کمی

سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانی طلبہ بھی مستفید ہوں گے (فوٹو: ٹوئٹر)
کورونا وائرس کی وبا سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کے باعث پاکستان کی وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سال 2021 میں میٹرک کے امتحانات کے نصاب میں کمی کر دی جائے گی جس کے نتیجے میں طلبہ کو سہولت فراہم ہوگی۔
اس سہولت سے سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانیوں  سمیت وہ تمام طلبہ مستفید ہوں گے جنہوں نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت امتحانات دینے ہیں۔

 

وفاقی بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے میٹرک کے طلبہ کی سہولت کے پیش نظر سالانہ امتحانات 2021 کے لیے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔‘
نصاب میں کمی کے حوالے سے مزید معلومات فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ ( https://www.fbise.edu.pk) پر مہیا کر دیا دیا گیا ہے، جہاں سے نیا نصاب ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
ویب سائٹس پر موجود نئے نصاب کی فہرست کے مطابق اردو، ریاضی، اسلامیات، جنرل سائنس کے علاوہ فزکس، کیمسٹری اور بائیالوجی کے نصاب میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔

 

شیئر: