Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمانہ شاہین، ہالی وڈ میں پہلی سعودی خاتون پروڈیوسر

جمانہ شاہین نے ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ دوسری مرتبہ کام کیا ہے(فوٹو عرب نیوز)
جمانہ شاہین ہالی وڈ میں بصری اثرات میں کام کرنے والی پہلی سعودی خواتین میں سے ایک ہیں۔ ان کا حالیہ پراجیکٹ ٹیلر سوئفٹ کے نئے سنگل گانے ’کارڈگن‘ کی میوزک ویڈیو تھا۔ 
اس پراجیکٹ سے جمانہ شاہین نے ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ دوسری مرتبہ کام کیا ہے۔ انہوں نے پہلی بار 2017 کی ہٹ فلم "لُک، واٹ یو میڈ می ڈُو‘ میں ان کے ساتھ کام کیا تھا۔  
جمانہ شاہین نے عرب نیوز کو بتایا  ’میں نے اس پراجیکٹ کے بارے میں جو حیرت انگیز سمجھا وہ یہ ہے کہ ٹیلر سوئفٹ نے حقیقت میں اس ویڈیو کی ہدایت دی ہے۔‘  

سعودی عرب سے کہانیاں ہماری ثقافت اور روایات سے آتی ہیں۔(فوٹو عرب نیوز) 

’انہیں اس کردار میں دیکھ کر معلوم ہوا کہ وہ کس طرح اپنے تجربے کو اس ویڈیو میں ڈالنے میں کامیاب رہیں۔‘ 
فلم انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنے والی ایک خاتون کی حیثیت سے جمانہ شاہین کو اپنے کام پر فخر ہے اور وہ درپیش چیلینجز کا سامنا کرنے والی دوسری خواتین کو مواقع فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔ 
اس کے ساتھ ساتھ وہ ایسے وقت میں سعودی ہونے پر فخر محسوس کرتی اورسعودی فلمی صنعت کے آغاز کے حوالے سے پر جوش ہیں۔ 
انہوں نے کہا  ’اب ہمیں سعودی عرب سے آنے والی بہت سی کہانیاں سننے کو مل رہی ہیں جوہماری ثقافت اور روایات سے آتی ہیں۔‘  

فلم انڈسٹری میں کامیاب خاتون کی حیثیت سے جمانہ شاہین کو اپنے کام پر فخر ہے(فوٹو ٹوئٹر)

’حیرت کی بات ہے کہ ان تمام حیرت انگیز ہنرمند لوگوں،مصنفین، ہدایت کاروں، پروڈیوسروں (اور) فنکاروں کے پاس اپنی کہانیاں بانٹنے کی اہلیت اور مواقع ہیں۔‘ 
 سعودی خاتون نے کہا کہ  سعودیوں اور خواتین کے لیے ایک ماڈل بن کر خوش ہیں جو فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے خواب دیکھتی ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ وہ صرف اپنے جیسے لوگوں کی تقلید نہ کریں بلکہ دوسروں کی مثبت خصوصیات کو پہچانیں اور انہیں اپنے آپ کا بہترین نمونہ بنائیں۔ 
انہوں نے کہا ’ اپنے تجربے سے امید ہے کہ میں نئے آنے والے ہدایت کاروں اور فنکاروں کے لیے خدمات مہیا کر سکوں۔  اگر آپ کے پاس ایک آزاد فلم ہے تو یہ امید کر رہی ہوں کہ میں آپ کے وژن کو زندہ کرنے کے قابل ہونے میں، میں آپ کے لیے سپورٹ بن سکتی ہوں۔‘ 

شیئر: