Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف نے بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ بنا لیا

سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے سلسلے میں ان دنوں لندن میں مقیم ہیں۔ فوٹو: روئٹرز
سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنا لیا ہے اور انہوں نے اپنے پہلے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’ووٹ کو عزت دو‘۔
سنیچر کی شام مریم نواز شریف نے سابق وزیراعظم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ ’خوشی اور مسرت کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ پاکستان کے لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے میاں نواز شریف نے ٹوئٹر جوائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

 

مریم نواز شریف کی جانب سے اس ٹویٹ کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے پہلے گھنٹے میں سابق وزیراعظم کے اکاؤنٹ کو فالو کرنے والوں کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ گئی۔
نواز شریف کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایک ایسے وقت بنایا گیا ہے جب ان کی وطن واپسی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے کل جماعتی کانفرنس میں خطاب کرنے پر بحث جاری ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر شہباز گل نے سنیچر کو ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں نواز شریف کے خطاب کو ٹی وی پر براہ راست نشر کیے جانے سے روکا جائے گا۔
اس کے جواب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تصدیق کی تھی کہ سابق وزیراعظم کا خطاب سوشل میڈیا کے ذریعے نشر کیا جائے گا۔

شیئر: