Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شیف جو اپنا پکایا ہوا کھانا دیکھ نہیں سکتا

نابینا ہونے کے باوجود غیر معمولی طور پر کھانا پکانے کا ہنر سیکھا۔(فوٹو سبق)
احمد العامر ایسے سعودی شیف ہیں جو  بینائی جیسی نعمت سے محروم ہونے کے باعث اپنا پکایا ہوا کھانا دیکھ نہیں سکتے۔ 
انہوں نے بتایا ہے کہ نابینا ہونے کے باوجود غیر معمولی طور پر کھانا پکانے کا نہ صرف ہنر سیکھا ہے بلکہ  وہ چھونے اور چکھنے کی مدد سے  لذیذ سعودی پکوان کے ماہر بن گئے ہیں۔

ان کے استاد ابوعمر نے بتایا کہ احمد نے ناکام تجربوں سے کام کا آغاز کیا۔(فوٹو ٹوئٹر)

سبق ویب سائٹ کے مطابق شیف احمد العامرکہتے ہیں کہ شروع میں بہت ناکامیاں ہوئیں، بیسیوں مرتبہ کھانا خراب کیا، کبھی سبزی کاٹتے ہوئے ہاتھ بھی زخمی کر لیےمگر عزم اور ہمت کی وجہ سے  کھانا پکانے کا کام جاری رکھا یہاں تک کہ اس میں مہارت حاصل کرلی۔
قصیم ریجن کے معروف سعودی شیف ابوعمر الحفیتی نے بتایا ہے کہ نابینا نوجوان احمد العامر کا جذبہ دیکھ کر انہیں کھانا پکانے کی تربیت دی ہے۔
سعودی شیف ابو عمر الحفیتی سے کھانا پکانے کی مہارت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے مل کر سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع پر اکاؤنٹ بنائے جہاں  وہ اب عام لوگوں کے علاوہ نابینا افراد کو کھانا پکانا سکھاتے ہیں۔

 وہ چھونے اور چکھنے کی مدد سے لذیذ پکوان کے ماہر بن گئے۔(فوٹو ٹوئٹر)

اس موقع پر احمد العامر کے استاد ابو عمر نے بتایا کہ دس سال پہلے انہوں نے  کئی ناکام تجربوں سے کام کا آغاز کیا تھا جس کے بعد اب الحمد للہ مہارت حاصل کرلی ہےاور نابینا  شیف احمد العامر کئی قسم کے سعودی پکوان بنا سکتے ہیں۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: