Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

90 واں یوم الوطنی: دمام کی شاہراہوں پر قومی پرچموں کی بہار

گورنریٹ کی مختلف عمارتوں پر خوبصورت لائٹنگ بھی کی گئی ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کے جڑواں شہروں دمام  اور الخبر کو 90 ویں قومی دن کی مناسبت سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  ریجن کی بلدیہ کی خصوصی تیاریوں اور کاوشوں کے باعث یوم الوطنی کی آمد سے قبل ہی شاہراہوں پر قومی پرچموں کی بہار آئی ہوئی ہے۔

مشرقی ریجن بلدیہ کے ترجمان محمد بن عبد العزیز ال سفیان نے سبق ویب سائٹ کو بتایا ہے کہ  مشرقی ریجن کے گورنر شہزادہ سعود بن نایف بن عبد العزیز اور نائب گورنر احمد بن فہد بن سلمان کی ہدایت کے مطابق بلدیہ کے سیکریٹری انجینئر فہد بن محمد الجبیر نےتمام ایجنسیوں، محکموں اور بلدیات کو ہدایت کی ہے کہ 90 واں قومی دن منانے کے منصوبے پر عملدرآمد کے لئے بھرپور تیاری کریں۔

انہوں نے مزید کہا بلدیہ عظمی نے تعمیراتی منصوبوں اور ایجنسیوں کی انتظامیہ کے ذریعہ اس موقع پر لائٹنگ کا ایک مربوط منصوبہ تیار کیا ہے۔
اس مرتبہ قومی دن کے لئے بڑے سائز کے 5،500 قومی جھنڈے شاہراہوں پر لگانے کے ساتھ ساتھ بڑے سائز کے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔

90 ویں قومی کی مناسبت سے خوبصورت روشنیوں کی تنصیب  کے تحت آٹھ عمارتوں کی  ایل ای ڈی سے سجاوٹ اور ان عمارتوں کو  روشنیوں کے رنگ برنگے آلات اور گھومنے والی لائٹنگ ڈیوائسز سے آراستہ کیا گیا ہے۔

دمام میٹروپولیٹن نے سڑکوں اور چوکوں پر 120 منفرد پینلز کے ساتھ  مختلف سائز کے بورڈز  کے ذریعے  قومی دن کی مناسبت سے  لائٹنگ ڈیوائسز اور قومی دن کے نعرے ڈسپلے بھی دکھائے جائیں گے جس میں تصاویر بھی آویزاں ہوں گی۔

انہوں نے کہا دمام میٹروپولیٹن کی جانب سے علاقے میں متعدد  بڑی شاہراہوں اور اندرونی سڑکوں  میں جمالیاتی زیبائش کے دیگر کام بھی انجام دیئے گئے ہیں۔

مشرقی علاقے کی بلدیہ عمارت، تعمیرات اور منصوبوں کی ایجنسی بلڈنگ، مشرقی دمام بلدیہ عمارت، وسط دمام بلدیہ بلڈنگ، مغربی بلدیہ عمارت  کے علاوہ گورنریٹ میں خوبصورت لائٹنگ کے ساتھ قومی پرچم آویزاں کئے گئے ہیں۔

ال سفیان نے مزید کہا کہ یوم الوطنی کی  تیاریوں میں ساحلی علاقوں اور کورنیشن کو  سجانا بھی شامل ہے۔ اس کے تحت واٹر فرنٹ اور دمام کورنیش، الخبر میں شمالی کورنیش اور الخبر میں  واٹر فرنٹ کے اندر خوبصورت سجاوٹ کا کام کیا گیا ہے۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: