Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ فیصل کے زمانے سے 30 ریال فیس لینے والا پاکستانی ڈاکٹر

معائنہ فیس شاہ فیصل کے زمانے میں مقرر کی تھی( فوٹو اخبار 24)
سعودی دارالحکومت ریاض میں 63 برس سے رہائش پذیر پاکستانی ڈاکٹر کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
پاکستانی ڈاکٹر شکل، صورت، رہن سہن، بول چال اور زندگی بسر کرنے کے لحاظ سے سعودی معاشرے کا اٹوٹ حصہ بن گیا ہے۔  
اخبار 24 کے مطابق پاکستانی ڈاکٹر نذیر احمد خان کا وڈیو کلپ سرکاری رابطہ  مرکز نے سوشل میڈیا میں شیئرکیا ہے۔
نذیر احمد خان وڈیو میں بتا رہے ہیں کہ  ریاض کے تین کلینکس میں سے ایک کے ڈائریکٹر رہے ہیں۔ ریاض میں الفوطہ ، مسجد العید اور المرقب نام کے تین پولی کلینک ہوتے تھے۔ ان میں سے ایک وہ ڈائریکٹر تھے۔
نذیر احمد خان نے سعودی عرب کے حوالے سے یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک انصاف، رحم دلی اور خیر پسندی سے آباد ہے اور اپنی آخری سانس تک اس کی خدمت کرتا رہوں گا۔
نذیر احمد خان نے کہا کہ میرے کلینک میں بوڑھے اور بچے طبی معائنہ کرانے آتے ہیں۔ ان سے معائنہ فیس 30 ریال وصول کی جاتی ہے۔ یہ فیس انہوں نے شاہ فیصل کے زمانے میں مقرر کی تھی تب سے اب تک اسی پر قائم ہیں۔ 30 ریال سے زیادہ فیس نہیں لیتے۔ 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں