Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہین آفریدی کی چار گیندوں پر چار وکٹیں

شاہین آفریدی شروع کے چھ میچوں میں 19 رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کر سکے تھے۔ فوٹو: ہمپشائر کرکٹ ٹوئٹر
پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انگلش کاؤنٹی ٹی20 چیمپئن شپ میں ہمپشائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کیں۔
شاہین شاہ آفریدی کی بہترین پرفارمنس کی بدولت ہمشائر’وائٹیلٹی بلاسٹ‘ ٹورنامنٹ میں پہلی جیت سے ہمکنار ہوئی۔ 
شاہین شاہ آفریدی نے مڈل سیکس کے خلاف میچ میں اپنی تباہ کن سپیل میں لگاتار چار گیندوں پر جون سمپسن، سٹیون فن، تھیلان ولالا واتیا اور ٹم مرتاغ کو پویلین بھیج دیا۔
شاہین شاہ آفریدی شروع کے چھ میچوں میں 19  رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کر سکے تھے۔
لیکن آفریدی نے مڈل سیکس کے خلاف میچ میں 19 رنز کے عوض چھ وکٹیں لے کر ہمپشائر کی ٹی20 تاریخ کی دوسری ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔
شاہین شاہ آفری ٹی20 کی تاریخ میں چار گیندوں پر چار وکٹیں لینے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔
آفریدی کی بھرپور کارکردگی کی بدولت ہمپشائر بھی چھ لگاتار ہار کے بعد جیت کا مزہ چھکنے میں کامیاب ہوئی۔
مڈل سیکس کے خلاف ہمپشائر کو 142 رنز کے دفاع میں جلدی وکٹوں کی ضرورت تھی۔ پاور پلے میں فے لکس آرگن نے 13 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ آفریدی کی پہلی وکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ سٹیج میں سب سے زیادہ 413  رنز بنانے والے ایجیز باؤل کی صورت میں ملی جنہیں انہوں نے خوبصورت یارکر کرکے بولڈ کیا۔
تاہم اس کے بعد سمپسن کی جانب سے مہمان ٹیم کے لیے جب خطرے کی گھنٹی بجی تو آفریدی نے اپنا تباہ کن سپیل شروع کیا۔ وکٹ کیپر سمپسن نے سٹیونسن کے 17 وین اوور میں جب جیت کے لیے صرف 37 رنز درکار تھے تو لمبے چھکے لگائے۔
لیکن اس کے بعد آفریدی نے لگاتار چار گیندوں پر چار وکٹیں لے کر مڈل سیکس کی جیت کی امیدیں خاک میں ملا دیں۔۔
شاہین آفریدی کے جیت کو ہمپشائر کرکٹ کے ٹوئٹر پیچ پر سراہا گیا۔ جس پر پاکستان اور ملک سے باہر بھی کئی افراد نے سراہا۔
نائجل ڈین نامی صارف نے ٹویٹ کی کہ ہمپشائر کی طرف سے بدترین پرفارمنس کے بعد، یہ اعلیٰ باؤلنگ اور فیلڈنگ تھی۔

اشفاق نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا ’ اس حوالے سے میں اپنے والد کے ساتھ بات کر رہا تھا جو کہ  پاکستان سے چھوٹی عمر میں یہاں آیا اور میں خود برطانیہ میں پیدا ہوا ہوں۔ پاکستانی یارکر ہمیشہ اچھی کرتے رہے ہیں، لیکن ڈیرن گف کے بعد کیا انگلینڈ میں کوئی یارکرز میں اتنااچھا رہا ہے؟ شاید سائمن جونز؟ مجھے کوئی سمجھ نہیں آرہا۔

شیئر: