Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین: ماسک نہ پہننے پر 20 دینار جرمانہ

یہ اقدام کورونا وائرس سے حفاظتی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے۔(فوٹو العربیہ)
بحرین کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ  عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر  20 دینار جرمانہ وصول کیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بحرین کے مقامی افراد اور غیر ملکی رہائشیوں سے جرمانہ وصول کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات، صنعتی علاقوں اور تجارتی مالز پر اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔
ماسک لگانے کی پابندی کے اقدامات کورونا وائرس سے بچاو کے لیے حفاظتی تدبیر کے طور پر کئے جا رہے ہیں۔

مختلف عوامی مقامات اور تجارتی مالز پر اہلکاروں تعینات کئے گئے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

ماسک کی پابندی نہ کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کے لیے امن عامہ اور سیکیورٹی اداروں کو بھی با اختیار کر دیا گیا ہے۔
بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق اس فیصلے میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ ماسک نہ لگانے والوں کو 20 دینار جرمانے کی رقم فوری ادا کرنا ہو گی ورنہ  اسے جوڈیشل کنٹرول افسران کے ذریعے  سیکیورٹی اداروں کے حوالے کر دیا جائے گا۔

وزارت صحت کے مطابق 67014 کیسز میں سے 60117 صحت یاب ہو چکے ہیں۔(فوٹو العربیہ)

وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کئے گئے فیصلوں کی روشنی میں کنٹرول اتھارٹی حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر قابو پانے کے لیے یہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔
بحرین کی وزارت صحت کے ٹوئٹر کے مطابق 67014 کورونا کیسز میں سے 60117 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں  جب کہ اس وبائی مرض کے باعث 231 افراد کی جان جا چکی ہے۔

شیئر: