Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بیٹی نے دنیا میں آکر ہماری دنیا ہی بدل ڈالی‘

گیگی حدید اور زین ملک کے معاشقے کی خبریں 2015 میں منظر عام پر آئی تھیں۔ فوٹو گیٹی
فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جیجی حدید اور ان کے شریک حیات پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔
جیجی حدید نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے پانچ کروڑ سے زائد فالوورز کے ساتھ بچی کی پیدائش کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی نے دنیا میں آکر ان کی دنیا ہی بدل ڈالی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Gigi Hadid (@gigihadid) on

والد زین ملک نے بھی اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ خوبصورت اور صحت مند بیٹی کی پیدائش پر ان کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرنا ناممکن ہے۔
’اس چھوٹے سے انسان کے لیے جو محبت کے جذبات میں محسوس کر رہا ہوں وہ میری سمجھ سے بالاتر ہیں۔‘
برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کی پیدائش پر فخر اور اس کے ساتھ باقی کی زندگی گزارنے پر شکر ادا کیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Zayn Malik (@zayn) on

25 سالہ ماڈل جیجی حدید کی حاملہ ہونے کی خبر اپریل میں پہلی مرتبہ منظر عام پر آئی تھی۔ جیجی حدید نے امریکی میزبان جمی فیلن کے ’دا ٹونائٹ شو‘ میں حاملہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔
جمی فیلن نے جیجی حدید کو شو کے دوران حاملہ ہونے پر مبارکباد دی تھی جس پر سپر ماڈل نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی خواہش تو یہی تھی کہ اس خبر کا اعلان وہ موقع کی مناسبت سے کرتیں، تاہم انہوں نے شائقین کے نیک خواہشات پر اظہار کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اور فلسطینی نژاد سپر ماڈل جیجی حدید کے معاشقے کی خبریں پہلی مرتبہ 2015 میں منظر عام پر آئیں تھیں۔

شیئر: