Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کا امریکہ پر ’سفاکانہ‘ رویے کا الزام

'۔۔۔ایران کے لوگوں کے غصے اور نفرت کا پتہ وائٹ ہاؤس ہے۔' فائل فوٹو: اے ایف پی
امریکہ کی ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ پر سفاکانہ رویہ رکھنے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ ایرانیوں کو اپنا غصہ وائٹ ہاؤس پر نکالنا چاہیے۔
خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق سنیچر کو ٹی وی پر بات کرتے ہوئے ایران کے صدر کا کہنا تھا کہ، 'امریکیوں نے ایران کا کروڑوں ڈالر کا نقصان کیا ہے۔'
'ہمارے ساتھ اس حد تک کا سفاکانہ رویہ نہیں ہوا۔۔۔ایران کے لوگوں کے غصے اور نفرت کا پتا وائٹ ہاؤس ہے۔'
ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں ایران کے ساتھ کیے جانے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔
بعدازاں، امریکہ نے ایران پر وہ پابندیاں لگانا شروع کیں جو کہ اس معاہدے کے تحت کم کی گئی تھیں۔
پیر کو امریکہ نے ایران کی وزارت دفاع پر نئی پابندیاں لگائیں۔
امریکہ کے اس اقدام کا مقصد یہ دیکھانا تھا کہ اقوام متحدہ کی ایران پر لگائی تمام پابندیاں بحال ہو گئی ہیں۔
جمعرات کو امریکہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام پر کچھ ایرانی افسران کو بلیک لسٹ کیا، اس میں وہ جج شامل تھے جو سزائے موت ملنے والے ایرانی پہلوان نوید افکری کے کیس میں شامل تھے۔

شیئر: