Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات اور کویت میں کورونا کے نئے کیسز

امارات میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر90 ہزار618 ہوگئی۔( فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں سنیچر کو بھی کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 78 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر90 ہزار618 ہوگئی۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں 98 ہزار 168 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا دائرہ کار مسلسل بڑھایا جا رہا ہے۔ متاثرہ افراد کو علاج کے لیے ضروری سہولتیں میسر ہیں۔

متاثرہ افراد کو علاج  کے لیے ضروری سہولتیں میسر ہیں۔( فوٹو اے ایف پی)

بیان میں کہا گیا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 857 افراد مکمل صحت یاب ہوئے۔ شفایاب ہونے والوں کی تعداد 79 ہزار 676 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز دو اموات ہوئی ہیں۔ کورونا سے مرنے والے 411 ہوچکے ہیں۔
 کویت میں سنیچر کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں 758 نئے مریض سامنے آنے ہیں۔ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 199 ہوگئی۔
گزشتہ روز 649 مریض صحت یاب ہوئے۔ شفایاب ہونے والوں کی تعداد 94 ہزار 211 ہوچکی ہے۔

کویت میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں 4 ہزار 138 ٹیسٹ کیے گئے۔( فوٹو اے ایف پی)

کویت کی خبر رساں ایجنسی کونا نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا پچھلے چوبیس گھنٹے میں 4 ہزار 138 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 7 لاکھ 33 ہزار 893 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 579 ہوگئی ہے۔
کویت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 391  ہے جبکہ 108 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔

شیئر: