Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز بڑھنے لگے

ورونا کے ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ (فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد پھر بڑھنے لگی ہے۔ جمعے کو  پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
پچھلے تین دن سے ایک ہزار سے زیادہ نئے مریضوں کی تصدیق ہو رہی ہے۔
امارات کی خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 92 ہزار 58 نئے ٹیسٹ کیے گئے جس میں ایک ہزار 8 نئے کسیز کا پتہ چلا ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر89 ہزار 540 ہوگئی۔

 امارات میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر89 ہزار 540 ہوگئی۔( فائل فوٹو اے ایف پی)

بیان میں کہا گیا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 882 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 78 ہزار 819 ہوگئی۔
دو مریضوں کی ہلاکت ہوئی۔ کورونا سے مرنے والے 409 ہوگئے۔
کویت کی خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق جمعے کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 590 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ دو ہزار 441 ہوگئی۔
گزشتہ روز 601 مریض صحت یاب ہوئے۔ اب تک 93 ہزار 562 افراد شفا یاب ہوچکے ہیں۔

 کویت میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 590 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔(فوٹو اے ایف پی)

پچھلے چوبیس گھنٹے میں تین اموات ہوئی ہیں۔ کورونا کے مرنے والوں کی تعداد 595 ہوگئی ہے۔
کویت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 284 ہے جس میں 111 انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔
بیان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں 4 ہزار730 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ اب تک 7 لاکھ 29 ہزار 755 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

شیئر: