Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیسز میں ریکارڈ کمی، صرف 406 نئے مریض

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 600 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اتوار کو ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ پچھلے چار ماہ میں سب سے کم تعداد ہے۔ 
 وزارت صحت کے مطابق اتوار 27 ستمبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 403 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 33 ہزار193 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 600 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 17 ہزار 5 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 33 ہزار193 ہو گئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 28 افراد ہلاک ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار 683 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 11 ہزار505 ہے جن میں سے ایک ہزار 32 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد  مدینہ میں رہی جہاں 43 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
جدہ میں 43، الھفوف 32، مکہ 32، ریاض 29، دمام 21، حائل 20، الظہران 16، بلجرشی 11، طائف 9، المبرز 6، ینبع 6، خمیس مشیط 6 اور قطیف میں 6 کیسز کا پتا چلا ہے۔

پچھلے ایک ماہ سے کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

اعداد و شمار کے مطابق 17 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 11 شہروں میں 2، 2 اور 9 شہروں میں 3،3 جبکہ 2 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پچھلے ایک ماہ سے کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: