Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'امت مسلمہ انمول قائد سے محروم ہوگئی'

دنیا بھر کے سربراہوں اور رہنماوں نے اظہار تعزیت کیا ہے۔( فوٹو ٹوئٹر)
 امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال پر دنیا بھر کے سربراہوں، بادشاہوں اور فرمانرواؤں نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ کئی عرب ملکوں میں سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ۔قومی پرچم سرنگوں رہیں گے۔ 
 اعلربیہ نیٹ کے مطابق بحرین کے  فرمانروا شیخ حمد بن عیسی آل خلیفہ نےتعزیتی بیان میں کہا کہ ’ہم ایسے صاحب فراست رہنما سے محروم ہوگئے جس نے  اپنی زندگی اپنی عوام اور امت کی خدمت کے لیے وقف کررکھی تھی‘۔ 
مصر نے شیخ صباح کی وفات پر تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ ’شیخ صباح کی موت سے عرب اور امت مسلمہ اپنے انمول قائد سے محروم ہوگئی‘۔

کئی عرب ملکوں میں سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

اردن کے ایوان شاہی نے چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ شاہ اردن اور عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر نے امیر کویت کی وفات پر تعزیت کی ہے۔ 
امیر قطر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ‘شیخ صباح حکمت، اعتدال پسندی اور دور اندیشی والے رہنما تھے‘۔  
عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا کہ ‘عرب مسائل کے حل میں ان کی خدمات قابل فخر ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ عرب لیگ کی مدد کی۔ عرب اتحاد قائم کرنے اور مشکل سے مشکل معاملوں کو سلجھانے کے لیے مکالمے سے کام لینے کی روایت قائم رکھی۔  
فلسطین میں بھی سوگ کا اعلان کیا گیا گیا ہے۔ پرچم سرنگوں رہے گا۔  فلسطینی صدر نے ’انہیں فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام کا بڑا بھائی، صاحب فراست قائد اور رہنما قرار دیا‘۔

شیخ صباح کو خطے کے عوام کے مفادات عزیز تھے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

عراقی صدربرہم صالح نے کہاکہ ’شیخ صباح خطے کے عوام کے مفادات کا خیال رکھتے تھے‘۔ 
لبنانی صدر نے کہا کہ  ‘وہ ہمارے بڑے بھائی تھے۔ اعتدال پسندی، فراست اور حکمت کا نمونہ تھے ان کی موت بڑا خسارہ ہے‘۔
برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ شیخ صباح طویل عرصے تک یاد رکھے جائیں گے۔ ان کی انسانی خدمات اور علاقے کے استحکام میں ان کی کاوشیں قابل قدر ہیں‘۔ 
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے حکومت کویت، عوام، آل صباح اور امت مسلمہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا کہ ’شیخ صباح حکمت اور اعتدال پسندی کی نمائندہ آواز تھے۔ دنیا بھر کے رہنماؤں میں اعلی رتبہ حاصل تھا۔ ان کی انسانیت نواز خدمات اور سیاسی اقدامات کے سب قائل ہیں۔

شیئر: