Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روایتی لباس اور لوک موسیقی، ریاض سیزن میں سوڈانی ثقافت اور ورثے کی نمائش

گلوبل ہارمنی ٹو‘ انشیٹیو، جو وزارتِ میڈیا نے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور کوالٹی آف لائف پروگرام کے تعاون سے منعقد کیا، ریاض سیزن کے زونز میں سے ایک السویدی پارک میں جاری ہے جس میں اس مرتبہ سوڈان کی ثقافت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق روایتی سوڈانی لباس کے شوخ رنگوں اور ہاتھ سے کی گئی کڑھائی نے آنے والوں کی توجہ حاصل کی جبکہ پروگرام کے پویلینز میں مختلف ملبوسات پیش کیے گئے جو سوڈان کے مختلف علاقوں اور اس کے ثقافتی ورثے کی خوبصورتی کو ظاہر کرتے تھے۔
ان چیزوں نے لوک رقص اور روایتی دھنوں کو مزید دلچسپ بنا دیا اور سوڈانی ثقافت کے فنی پہلوؤں کو دلکش انداز میں پیش کیا۔
پویلینز میں آنے والوں کو سوڈان کی ثقافت کے مختلف پہلو دکھائے گئے، جن میں لوک فن، روایتی ہنر اور روزمرہ زندگی کے انداز شامل تھے۔ اس کے ساتھ فنکاروں نے لوک پروگرام پیش کیے جو سوڈانی شناخت اور اس کے بھرپور ثقافتی ورثے کو ظاہر کرتے تھے۔
تقریب کے مرکزی سٹیج پر سوڈانی فنکاروں نے موسیقی کے پروگرام پیش کیے، جہاں خوشگوار ماحول میں روایتی اور مقبول گانے سنائے گئے اور سوڈانی موسیقی کی رنگا رنگی کو اجاگر کیا گیا۔
یہ سرگرمیاں آج بھی جاری رہیں گی جن میں ثقافتی اور موسیقی کے پروگرام اور سوڈانی ثقافت اور ورثے کی نمائش ہوگی۔
 

شیئر: