Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو تنزانیہ کی صدر کا مکتوب

’تنزانیہ کی صدر نے اپنے مکتوب میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کا ذکر کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کو جمہوریہ متحدہ تنزانیہ کی صدر ڈاکٹر سامیہ صولوحو حسن کی جانب سے مکتوب موصول ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تنزانیہ کی صدر نے اپنے مکتوب میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کا ذکر کیا ہے۔
تنزانیہ کی صدر ڈاکٹر سامیہ صولوحو حسن کا مکتوب سعودی وزارتِ خارجہ کے صدر دفتر ریاض میں، تنزانیہ کے وزیر خارجہ محمود ثابت کومبو نے سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبد الکریم الخریجی سے ملاقات کے دوران نے حوالے کیا ہے۔

شیئر: