Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹی سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کی طلب میں اضافہ 

سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کی طلب میں بیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔(فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں بڑی گاڑیوں کے مقابلے میں چھوٹی سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کی طلب میں بیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق شارجہ میں پرانی گاڑیوں کے حراج کی انتظامیہ نے بتایا  کہ افریقی مارکیٹیں پرانی چھوٹی گاڑیاں طلب کررہی ہیں۔ ہر ہفتے 200 سے ڈھائی سو چھوٹی پرانی گاڑیاں امارات سے افریقی ملکوں کو برآمد کی جارہی ہیں۔  
شارجہ میں پرانی گاڑیوں کے حراج کے ڈائریکٹر ماجد المعلا نے بتایا کہ افریقی مارکیٹ سب سے زیادہ چھوٹی پرانی گاڑیاں طلب کررہی ہے۔ روزانہ تیس سے چالیس گاڑیوں کے سودے ہورہے ہیں اور یہ گاڑیاں افریقی ممالک بھیجی جارہی ہیں۔ 

بڑی گاڑیوں میں دلچسپی نہیں لی جارہی ہے۔ (فوٹو امارات الیوم)

 چھوٹی پرانی گاڑیاں درآمد کرنے والے افریقی ملکوں میں نائجیریا، کانگو، بنین، ایتھوپیا، گھانا،ماریطانیہ اور مڈغاسکر سرفہرست ہیں جبکہ گنی، جنوبی افریقہ، جیبوتی، تنزانیہ، کینیا، کیمرون، ساحل العاج، برونڈی، انگولا اور لیبیا کا نمبر ان کے بعد آتا ہے۔
حراج کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ 4 سلنڈر والی پرانی گاڑیاں پسند کی جارہی ہیں۔ زیادہ پٹرول کے خرچ سے بچنے کے لیے بڑی گاڑیوں میں دلچسپی نہیں لی جارہی ہے۔ 
یاد رہےکہ شارجہ میں گاڑیوں کا حراج پورے علاقے میں سب سے بڑا ہے۔ 

شیئر: