Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق امیر کویت کی تدفین خاندان کے افراد تک محدود

کویت کے ایوان امیری نے کہا ہے کہ سابق امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح کی تدفین خاندان کے افراد تک محدود ہوگی۔
کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق ایوان امیری نے کہا ہے کہ ’سابق امیر کویت کی وفات پر شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے رنج وغم کا احساس ہے تاہم عوام کی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے متوفی امیر کی تجہیز و تکفین کی رسومات میں صرف قریبی رشتہ دار شریک ہوں گے‘۔
دوسری طرف کویتی وزارت اوقاف نے کہا ہے کہ ’ملک کی تمام مساجد میں سابق امیر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا ہوگی‘۔
وزارت نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’تمام مساجد کے ائمہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آج بدھ کو مغرب کی نماز کے بعد سابق امیر کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائیں‘۔
واضح رہے کہ متوفی امیر کویت کی نعش آج بدھ کو امریکہ سے کویت لائی جائے گی۔
 

شیئر: