Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلاف کعبہ فیکٹری: زائرین کے لیے ایس او پیز کیا ہیں؟

فیکٹری کا دورہ کرنے والوں کو ماسک اور سینیٹائزر فراہم کیے جائیں گے- فوٹو: سبق
غلاف کعبہ فیکٹری کے زائرین کے  لیے ایس او پیز مقرر کر دیے گئے- اعتمرنا ایپ کے ذریعے تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں-
سبق ویب سائٹ کے مطابق غلاف کعبہ فیکٹری کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ فیکٹری کی زیارت گروپوں میں کرائی جائے گی- ایک گروپ میں 20 سے 25 تک افراد ہوں گے- فیکٹری کی زیارت کی درخواست اعتمرنا ایپ کے ذریعے کی جائے گی- 30 تا 45 منٹ تک فیکٹری کی سیر ہوگی- اس سے زیادہ کی اجازت نہیں دی جائے گی-

20 تا 25 افراد ایک وقت میں فیکٹری وزٹ کرنے کے لیے آ سکتے ہیں- فوٹو: سبق 

فیکٹری انتظامیہ نے بتایا کہ زائرین کے درمیان سماجی فاصلہ رکھا جائے گا- فیکٹری کے کسی بھی شعبے میں  10 سے زیادہ  افراد نہیں ہوں گے- ہر دو گھنٹے پر فیکٹری کے لیے ایک بس چلائی جائے گی-
فیکٹری کے گیٹ پر سیکیورٹی فورس کے اہلکار زائرین کا درجہ حرارت چیک کریں گے- زائرین کو حفاظتی ماسک کا پابند بنائیں گے- آنے والوں کو ماسک اور سینیٹائزر مہیا کریں گے- سماجی فاصلے اور حفاظتی ماسک کے استعمال کی ہدایات پر مشتمل لٹریچر بھی فراہم کریں گے-
غلاف کعبہ فیکٹری کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیکٹری کی زیارت کے بعد فیکٹری کو سینیٹائز کیا جائے گا- اس کے بعد ہی دوسرے گروپ کو فیکٹری میں جانے کی اجازت ہوگی-

فیکٹری کے کسی بھی شعبے میں  10 سے زیادہ  افراد نہیں ہوں گے- فوٹو: سبق

انتظامیہ نے اطمینان دلایا ہے کہ فیکٹری آنے والوں کی خدمت پر مامور عملے کی سلامتی کا بھی انتظام کیا گیا ہے- انہیں ماسک، سینیٹائزر اور زمزم کی بوتلیں فراہم کی جائیں گی-
ایس او پیز کے مطابق فیکٹری کا عملہ زیارت کے لیے آنے والوں کو فیکٹری کی سیر کے حوالے سے قاعدے ضابطے بتائے گا- کسی بھی زائر کو فیکٹری میں کھانے پینے کا سامان لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: