Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل،عملے کی حاضری یقینی بنانا اہم‘

وفاقی محتسب کے مطابق ون ونڈوں آپریشن سے ڈیڑھ لاکھ پاکستانی مستفید ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی
بیرون ملک پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے وفاقی محتسب نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایئر پورٹس پر ون ونڈوں آپریشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے
وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 85 لاکھ بیرون ملک پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
بیان کے مطابق ہر سال 22 ارب ڈالر زرمبادلہ بھجوانے والے بیرون ملک پاکستانیوں کو مسائل کا سامنا ہے جن میں سے ایئر پورٹس پر قائم ون ونڈو ڈیسک پر عملے کی حاضری کو یقینی بنانا سب سے اہم ہے۔
وفاقی محتسب کی جانب سے جاری میں بیان کے مطابق ون ونڈوں ڈیسک کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں وفاقی محتسب کے سیکرٹری ڈاکٹر جمال ناصر کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
وفاقی محتسب کے مطابق ون ونڈو ڈیسک کے بارے میں بہتر آگاہی کی ضرورت ہے تاکہ مسافرین اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
اجلاس میں بیرون ملک پاکستانیوں کی آسانی کے لیے  امیگریشن، ایف آئی اے، ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان روابط مضبوط کرنے کی ضرورت پر دیا گیا تاکہ مسافروں کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ بین الاقوامی ایئر پورٹس پر قائم ون ونڈو ڈیسک کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ سے زائد بیرون ملک پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔
وفاقی محتسب کیا جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بیرون ملک پاکستانیوں سے متعلق 12 سرکاری اداروں کے افسران چوبیس گھنٹے ان ڈیسک پر موجود ہوتے ہیں.

شیئر: