Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے صحت یاب ہونے والے تین لاکھ 20 ہزار سے زیادہ

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 481 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے مطابق جمعہ 2 اکتوبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 481 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 35 ہزار578 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 602 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 20 ہزار 348 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 35 ہزار578 ہو گئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 29 افراد ہلاک ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار 823 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 10 ہزار407 ہے جن میں سے 970 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد جدہ میں رہی جہاں 40 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
مدینہ میں 37، حائل 31،ریاض 28، الھفوف 27، بلجرشی 24، ینبع 24، مکہ 18، خمیس مشیط 17،دمام 13، جازان 13، ابہا 11 اور الظہران میں 10 کیسز کا پتا چلا ہے۔

اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 10 ہزار407 ہے(فوٹو ایس پی اے)

اعداد و شمار کے مطابق 38 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 12 شہروں میں 2، 2 اور7 شہروں میں 3،3 جبکہ 6 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پچھلے ایک ماہ سے کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: