Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اسامیاں سعودیوں کے لیے مختص

سعودی نوجوانوں کو روزگار کے مزید مواقع حاصل ہوں گے (فوٹو: ٹوئٹر)
 سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے نجی اداروں میں کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اسامیاں سعودیوں کے لیے مختص کردیں۔  
اخبار 24 اور المرصد کے مطابق سعودی وزیر افرادی قوت نے کہا کہ اس فیصلے سے سعودی نوجوانوں کو روزگار کے مزید مواقع حاصل ہوں گے۔ یہ فیصلہ ایسے تمام نجی اداروں پر نافذ ہوگا جس کے ملازمین کی تعداد پانچ یا اس سے زیادہ ہوگی۔ کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ، نئی ایپلی کیشن پروگرامنگ، کمیونیکیشن کی تکنیکی اسامیوں، تکنیکی مدد اور اینالیسس پر یہ فیصلہ لاگو ہوگا۔ 

وزارت افرادی قوت نے سعودائزیشن کے کئی فیصلے کیے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے نجی اداروں کے مالکان اور اسامیوں پر ملازمت کے متلاشی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ وزارت کی ویب سائٹ سے تفصیلات حاصل کرکے فیصلے پر عمل درآمد کریں۔
یاد رہے کہ وزارت افرادی قوت نے حال ہی میں متعدد اسامیوں کی سعودائزیشن کے کئی فیصلے کیے ہیں یہ ان میں سے ایک ہے۔ وزارت افرادی قوت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کی 9 ہزاراسامیاں سعودی شہریوں کو مہیا کرنے کا پروگرام بنائے ہوئے ہے۔ 
وزارت افرادی قوت نے ایک فیصلہ یہ بھی کیا ہے کہ تکنیکی پیشوں کے ملازمین کو کم از کم پانچ اور سپیشلسٹ پیشوں کے ملازمین کو کم از کم سات ہزار ریال تنخواہ دی جائے۔ 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: