Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 35 ہزار سعودی خواتین کے لیے ملازمتیں

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں 42.9 فیصد سعودی ملازم ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
 سعودی وزارت مواصلات نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کے شعبوں کی مکمل سعودائزیشن کرکے 35 ہزار سعودی خواتین کو ملازمتیں مہیا کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔
الوطن اخبار کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کے شعبوں میں 42.9 فیصد سعودی ملازم ہیں۔ ان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 12ہزار 843 ہے۔
وزارت مواصلات نے 2018 اور 2019 کے اختتام تک 34 ہزار 842 خواتین کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کے شعبوں میں ملازمت فراہم کی ہے۔

2020 کے اختتام تک نطاقات کی شرح بتدریج بڑھائی جائے گی (فوٹو: ٹوئٹر)

وزارت نے سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونکیشن کے شعبوں کی سعودائزیشن کا جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اس کے تحت 2020 کے اختتام تک نطاقات کی شرح بتدریج بڑھائی جائے گی۔
 ’بڑی کمپنیوں پر زیادہ زور دیا جائے گا۔ سعودائزیشن کی سکیم بتدریج نافذ ہوگی۔ اس بات کی کوشش کی جائے گی کہ چھوٹے اور درمیانے سائز کی کمپنیوں کی ترقی سعودائزیشن کی شرح بڑھانے سے متاثر نہ ہو‘۔
وزارت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کی تعلیم دینے والے کالجوں میں آخری سال کے طلبہ و طالبات کے لیے تربیتی پروگرام بنائے ہیں جن کے تحت سعودی طلبہ و طالبات میں ڈیجیٹل کی مہارت بہتر بنائی جائے گی۔ 
تربیتی پروگرام کرائے جائیں گے۔ مصنوعی ذہانت اور انٹرنیٹ کے سپیشل کورس کرائے جائیں گے۔ سترہ مقامی اور بین الاقوامی اداروں سے تعاون بھی حاصل کیا جائے گا۔

شیئر: