Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اشاروں کی زبان میں قومی ترانے کا ریکارڈ

خادم حرمین شریفین سکوائر میں قومی ترانہ پیش کرنے کا بڑا اجتماع ہوا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین سکوائر میں اشاروں کی زبان میں کورس میں قومی ترانہ پیش کرنے کا سب سے بڑا اجتماع ہوا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے کورس میں قومی ترانے کی تیاریوں سے متعلق وڈیو اور اشاروں کی زبان میں قومی ترانہ سوشل میڈیا پرشیئر کیا ہے۔ 

اشاروں کی زبان میں قومی ترانہ سوشل میڈیا پرشیئر کیا گیا ہے۔ ( فوٹو ٹوئٹر)

جدہ میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ اشاروں کی زبان میں قومی ترانے کا پروگرام جدہ شہر میں دنیا کے سب سے بلند پرچم سکوائر کے پہلو میں پیش کیا گیا- اس کا اہتمام گونگوں کی انجمن کی تنظیم کی جانب سے کیا گیا تھا- جو سعودی عرب کے 90 ویں قومی دن کی تقریبات کے تحت کیا گیا تھا- 
واضح رہے کہ یوم وطنی کے پروگراموں کے تحت 23 ستمبر کو نوجوانوں نے سمندر کےاندر جاکر قومی پرچم لہرایا تھا-

پروگرام سعودی عرب کے 90 ویں قومی دن کی تقریبات کا حصہ تھا- ( فوٹو ٹوئٹر)

اسی طرح جدہ ایئرپورٹ پر سب سے بڑے ایکوریم کے اندر بھی نوجوانوں نے پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔ 
دنیا میں سب سے اونچے پرچم کا پول جدہ شہر میں ہے۔ یہ 171 میٹر اونچا ہے۔ جدہ کے بعد تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں پرچم کا دوسرا بلند ترین پول لگا ہوا ہے جس کی اونچائی  165 میٹر ہے۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: