Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی اقامے اور ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا غیر ملکی گرفتار 

متعدد جعلی ڈرائیونگ لائسنس، اقامے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے جعلی اقامے اور ڈرائیونگ لائسنس سمیت مختلف جعلی سرکاری دستاویزات تیار کرنے والے ایک غیر ملکی کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے جعلساز کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس، اقامے اور بیماری کی چھٹی کے لیے ہیلتھ سرٹیفکیٹ تیار کررہا ہے۔ دستاویزات جعلی طور پر تیار کرکے فروخت کررہا تھا۔ 
ریاض سیکیورٹی فورس نے غیر ملکی کے ٹھکانےسے جعلسازی میں استعمال ہونے والی اشیا ضبط کر لیں۔
بیان میں کہا کہ گروہ میں شامل ایک پاکستانی شہری کے پاس تین پرنٹر اور ایک تھرمل مشین کارڈ بنانے کے لیے موجود تھیں۔ اس کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ اور متعدد جعلی ڈرائیونگ لائسنس اور اقامے بھی برآمد ہوئے ہیں۔
 سیکیورٹی فورس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا ہے۔ 

شیئر:

متعلقہ خبریں