Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی 20 کی خلائی ایجنسیوں کا آن لائن اجلاس

سعودی عرب امسال جی 20 کی قیادت کررہا ہے- فوٹو العربیہ
سعودی عرب نے جی 20 میں شامل ملکوں کی خلائی ایجنسیوں کا آن لائن اجلاس منعقد کرکے خلائی معیشت کے مسائل پر مباحثہ کیا- یہ اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس تھا-
العربیہ نیٹ کے مطابق خلائی امور میں دلچسپی رکھنے والوں نے امید ظاہر کی کہ اس قسم کے اجلاس آئندہ بھی ہوں گے- جی 20 کے چھوٹے چھوٹے گروپ اس طرح کے اجلاس کرکے خلائی ایجنسیوں کی کوششوں میں یکجہتی پیدا کریں-
سعودی عرب رواں سال جی 20 کی قیادت کررہا ہے وژن 2030 کے ذریعے خلائی دنیا اور خلائی ٹیکنالوجی کی صنعت میں اپنا کردار بڑھانے کے لیے کوشاں ہے- سعودی خلائی اتھارٹی کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے-
سعودی عرب خلائی حکمت عملی کے ذریعے اپنے یہاں خلائی صنعت قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے- سعودی عرب چاہتا ہے کہ اس حوالے سے مختلف قومی کام اندرون ملک ہی انجام پائیں-
سعودی عرب خلائی اور ہوابازی کے علوم میں بھی اعلیٰ تعلیم کا معیار بلند کرنے اور ٹریننگ پروگرام بہتر بنانے میں لگا ہوا ہے-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: