Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں دو ہفتے کے لیے رات کا کرفیو

ساحلی مقامات بھی تا اطلاع ثانی بند رہیں گے۔(فائل فوٹو اے ایف پی)
سلطنت عمان میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے دو ہفتے کےلیے رات کا کرفیو  دوبارہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
عرب نیوز نے سرکاری میڈیا کے حوالےسے بتایا کہ 11 سے 24 اکتوبر تک دکانیں اور عوامی مقامات رات میں بند رہیں گے۔
یہ پابندی رات آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک لاگو رہے گی۔
 کورونا وائرس پالیسی کے حوالے سے انچارج سپریم کونسل نے کہا ہے کہ ’سلطنت عمان میں ساحلی مقامات بھی تا اطلاع ثانی بند رہیں گے‘۔

پابندی رات آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک لاگو رہے گی۔(فوٹو اے ایف پی)

سپریم کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ’ کورونا وائرس کے پھیلاو میں اضافے کے باعث شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے تحفظ اور وائرس کے پھیلاو کو محدود کرنے کے لیے دوبارہ کرفیو نافذ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
بیان میں شہریوں سے کہا گیا کہ’ وہ نئے ایس اوپیز کی پابندی کریں۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والے کاروباری مراکز کے نام میڈیا میں مشتہر کیے جائیں گے‘۔
یاد رہے کہ عمان میں ایک ماہ کے دوران  یومیہ 700 نئے کیسز سامنے آنے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

شیئر: