Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں بچوں پر تشدد کے سب سے زیادہ واقعات

تشدد کی بیشتر شکایات والد کے خلاف درج ہوئیں(فوٹو اخبار 24)
انسانی حقوق کے قومی ادارے  نے 2019 کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کرکے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں پچھلے سال کے دوران بچوں پر تشدد کے 311 واقعات ریکارڈ پر آئے ہیں۔  
الوطن اخبار کے مطابق تشدد کے واقعات سب سے زیادہ ریاض اور مکہ مکرمہ  میں ہوئے۔ تشدد کی بیشتر شکایات والد کے خلاف درج ہوئیں ان میں زیادہ تر جسمانی تشدد کی شکایات سامنے آئیں۔
جسمانی تشدد کے 47 واقعات درج ہوئے جبکہ شناختی دستاویزات سے محروم کرنے کی 72 شکایات درج کرائی گئیں۔ 64 شکایات تعلیم سے محروم کرنے کی تھیں۔
اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ تشدد کے واقعات ریاض میں میں ہوئے ان کی تعداد  63 ہے، مکہ مکرمہ 62 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ 
 یاد رہے کہ سعودی پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ’سعودی قوانین کے مطابق بچوں پر تشدد کرنا جرم ہے۔ قانون میں بچوں کے تحفظ اور انہیں ہر طرح کے تشدد سے محفوظ رکھنے کی ضمانت دی گئی ہے‘۔
 

شیئر: