Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں فرانس کی نمائندگی باعث اعزاز

فرانسیسی سفیر نےعربی زبان میں پیغام پر مشتمل وڈیو شیئر کیا ہے۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی میں متعین فرانس کے نئے سفیرلوڈوک بوئے نے سعودی عوام کے نام عربی زبان میں پیغام پر مشتمل وڈیو شیئر کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق فرانسیسی سفیر نے سعودی دارالحکومت ریاض میں فرانسیسی سفیر کی حیثیت سے اپنے تقرر پر غیرمعمولی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ یہ بات میرے لیے باعث فخر و اعزاز ہے کہ مملکت میں فرانس کی نمائندگی کروں‘۔ 

’سعودی عرب فرانس کا سٹراٹیجک پارٹنراور دنیا کا اہم ملک ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

فرانسیسی سفیر نے  ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی وڈیو میں عربی میں کہا کہ ’سعودی عرب فرانس کا سٹراٹیجک پارٹنر اور دنیا کا اہم ملک ہے۔ جی  20  کی قیادت میں کامیاب رہا ہے‘۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ’میری خواہش ہے کہ سعودی معاشرے اور اس کی رنگا رنگ ثقافتوں کا تعارف حاصل کروں اور مملکت میں ثقافتی اور فطری خزانے دریافت کروں‘۔
فرانسیسی سفیر کا کہنا تھا کہ ’وژن 2030 کے تحت سعودی عرب جو اصلاحات لا رہا ہے وہ بے نظیر ہیں۔ خواہش ہے کہ کورونا وبا کے خاتمے کے بعد ریاض کے فرانس ہاؤس میں سعودیوں کی میزبانی کریں‘۔ 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں