Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

84 برس قدیم حج کی ویڈیو

خواتین کو کھٹولے پر بٹھا کر سعی کرائی جا رہی ہے۔ (فوٹو: المرصد)
 سعودی عرب میں 1938 کے حج کا 84 برس قبل قدیم ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے ۔ اس میں حج کے سفر اور عازمین کی خانہ کعبہ میں آمد کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صفا اور مروہ کے درمیان حجاج سعی کر رہے ہیں، بزرگ افراد اور خواتین کو کھٹولے پر بٹھا کر سعی کرائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ پہلے بوڑھے، معذور اور مریض خانہ کعبہ کا طواف اور سعی کھٹولے پر کیا کرتے تھے۔ مضبوط ڈیل ڈول والے افراد کھٹولے پر بزرگوں اور معذوروں کو طواف اور سعی کرواتے تھے۔ 

عازمین کی خانہ کعبہ میں آمد کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ (فوٹو: المرصد)

اب اس کھٹولے کو جسے ’الشبریہ‘ کہا جاتا تھا اس کی جگہ الیکٹرانک چیئرز نے لے لی ہے۔
 ویڈیو میں یہ منظر بھی دکھایا گیا ہے کہ سعی کے دوران دکاندار وہاں اپنا بھی سامان بیچ رہے ہیں۔ صفا اور مروہ پر سایہ فگن اپنے مکانات سے رہائشی سعی اور خرید و فروخت کے مناظر دیکھ رہے ہیں۔ 
1938 کے دوران صفا اور مروہ کے اوپر چھت نہیں تھی۔ صفا اور مروہ کے درمیان سے سڑک گزرتی تھی۔ لوگوں کے گھر بنے ہوئے تھے اور دونوں اطراف دکانیں کھلی ہوئی تھیں۔ 
ویڈیو میں حجاج کو پیدل اور گاڑیوں میں منی اور عرفات کے درمیان سفر کرتے اور حجاج کو رمی جمرات کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔

شیئر: