Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’درمیانی جسامت والے افراد بچوں کی اچھی تربیت کرتے ہیں‘ 

تحقیق کے مطابق موٹاپے کا شکار افراد بچوں کی بہتر تربیت نہیں کر سکتے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
معاشرتی ماہرین کی ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فربہ افراد زیادہ بہتر طور پر بچوں کی تربیت کر سکتے ہیں۔ 
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’دبلے پتلے سے کچھ زیادہ اور موٹاپے سے کچھ کم جسامت رکھنے والے افراد جنہیں فربہ تو کہا جاسکتا ہے مگر موٹا نہیں، ایسے افراد بہترین باپ ہوتےہیں‘۔ 

 

تحقیق کے مطابق موٹاپے کےشکار افراد اور ایسے افراد جن کے مسلز ابھرے ہوئے ہوں وہ اچھے باپ نہیں ہوتے۔ 
تحقیق میں 800 سے زیادہ افراد کی عادات کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا گیا ہے کہ بھرے جسم اور سخت مسلز رکھنے والے افراد بچوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر سکتے اور عام طور پر ان کی ازدواجی زندگی بھی کامیاب نہیں ہوتی۔ 
ایسے افراد کے برعکس وہ افراد جو موٹاپے کا شکار ہیں وہ بچوں کی تربیت اور ازدواجی زندگی کی حفاظت کرنے کی نمایاں خوبیاں رکھتے ہیں تاہم درمیانی جسامت رکھنے والے افراد کے مقابلے میں ان کی کارکردگی کم رہتی ہے۔ 

شیئر:

متعلقہ خبریں