Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: مراکش، الجزائر اور مصر میں نئے کیسز

’الجزائر میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد153 ہے جبکہ 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سکائی نیوز)
مراکش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1357 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں جبکہ کورونا کے کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 53 ہزار 761 ہوگئی ہے۔
مراکشی نیوز ایجنسی کے مطابق زارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 31 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 2636 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد ایک لاکھ 29 ہزار497 ہے جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 21 ہزار627 ہے‘۔
الجزائر :
الجزائر میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 153 ہے جبکہ 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
الجزائری نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 53225 ہوگئی ہے‘۔
’ملک میں ہلاک شدگان کی اب تک کی تعداد 1809 ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 108 مریض شفایاب ہوئے ہیں‘۔
’شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 37382 ہے‘۔

’مصر میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 104648 ہے جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 6062 ہے‘ ( فوٹو: سکائی نیوز)

مصر :
مصری وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 132 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
مصری نیوز ایجنسی کے  مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاہد نے کہا ہے کہ ’55 مریض شفایاب ہو کر ہسپتالوں سے فارغ کردیئے گیے ہیں‘۔
’ملک میں کورونا سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 97743 ہوگئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مصر میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 104648 ہے جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 6062 ہے‘۔

شیئر: