Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن تدریس تسلی بخش ہے:سعودی کابینہ

’عالمی مالیاتی اداروں کی طرف سے سعودی عرب کی معیشت کو تسلی بخش قرار دیئے جانے کا خیر مقدم کیا گیا‘ ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں کابینہ کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں ملکی اور بین الاقوامی اہم امور کا جائزہ لیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کابینہ نے تمام تعلیمی اداروں میں آن لائن تدریس کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اسے پہلے سمسٹر تک جاری رکھنے کا خیر مقدم کیا ہے۔
کابینہ نے ملک میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا نیز عالمی سطح پر انسداد کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی غور کیا ہے۔
عالمی مالیاتی اداروں کی طرف سے سعودی عرب کی معیشت کو تسلی بخش قرار دیئے جانے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
کابینہ نے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے شہروں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 

شیئر: