Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ضبط شدہ گاڑی دس منٹ میں حاصل کریں‘

پہلے اس حوالے سے ایک ہفتے تک وقت لگ جاتا تھا- فوٹو بلدیہ جدہ ٹویٹر
 سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ اپنی ضبط شدہ گاڑی دس منٹ کے اندر چھڑوا سکتے ہیں۔  میونسپلٹی نے ضبط شدہ گاڑیاں چھڑوانے کا نیا آسان اور تیز رفتار طریقہ متعارف کرایا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے بتایا کہ اب تک ضبط شدہ گاڑی چھڑوانے کی لمبی چوڑی کارروائی ہوتی تھی۔ اس میں وقت بھی صرف ہوتا تھا۔ گاڑی کے  مالک کو جدہ میونسپلٹی اور محکمہ ٹریفک کے امانت گھر کے چکر لگانا پڑتے تھے۔
علاوہ ازیں جدہ پولیس سٹیشن میں بھی ضبط شدہ گاڑی کی تلاش کے لیے رابطے کرنا ہوتے تھے۔ اب یہ ساری کارروائی آسان کردی گئی ہے۔ 
جدہ میونسپلٹی نے کہا کہ جن لوگوں کی گاڑیاں ضبط ہوگئی ہوں وہ جدہ میونسپلٹی کے ضبطی والے آفس جائیں۔ اپنے ہمراہ گاڑی کا استمارہ  (وہیکل رجسٹریشن)  اور شناختی دستاویز ہمراہ  لائیں۔ ایسا کرنے پر آن لائن درخواست پیش کی جائے گی- یہ درخواست جدہ پولیس، محکمہ ٹریفک اور میونسپلٹی کے تینوں متعلقہ اداروں میں لمحوں میں پہنچ جائے گی اور فوری رپورٹ آجائے گی کہ آپ کی ضبط شدہ گاڑی کہاں ہے۔ 
میونسپلٹی نے بتایا کہ  ضبط شدہ گاڑی کی تلاش اور حصول کے عمل کو مختصر اور آسان بنادیا ہے۔ پہلے اس میں تین گھنٹے سے لے کر ایک ہفتے تک کی مدت لگتی تھی مگر اب یہ کام دس منٹ میں انجام پاجاتا ہے۔ درخواست پیش کرنے کے بعد امیدوار کو گاڑی وصول کرنے کی دستاویز دی جاتی ہے اور وہ اپنی گاڑی حاصل کرلیتا ہے۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: