Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے مریضوں میں مسلسل اضافہ

کووڈ 19 کے مزید ایک لاکھ 16 ہزار 470 ٹیسٹ کیے گئے۔(فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ جمعے کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 412 نئے کیسز سامنے آنے ہیں۔
وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 849 ہوگئی ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹے میں متاثرہ مریضوں میں سے مزید 1618 مکمل صحتیاب ہوگئے جس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 4 ہزار 943 ہوگئی۔
امارات کی خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جدید آلات  کی مدد سے کووڈ 19 کے مزید ایک لاکھ 16 ہزار 470 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار 943 ہوگئی ہے۔(فوٹو اے ایف پی)

وزارت نے بیان میں کہا کہ  وائرس متاثرین کی جلد تشخیص اور انہیں علاج فراہم کرنے کی پالیسی کے تحت اضافی کورونا ٹیسٹ کا عمل جاری ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید تین چل بسے جس سے اموات کی تعداد 455 ہوگئی ہے۔ 
اماراتی حکام  نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو صحت حکام سے مسلسل تعاون اور سماجی فاصلہ رکھنے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر کی پابندی کرتے رہنے پر زور دیا ہے۔ 

شیئر: