سعودی جنرل اتھارٹی فار کمپٹیشن نے کہا ہے کہ سافٹ ڈرنک فروخت کرنے والی معروف کمپنی پر کمپٹیشن کے قانون کی دو خلاف ورزیوں پر دس ملین ریال کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ یہ کمپنی سافٹ ڈرنک کی فروخت اور پیکنگ میں سرگرم ہے۔
اخبار 24 کے مطابق جنرل اتھارٹی فار کمپٹیشن نے کہا کہ کمپنی پر دس ملین ریال جرمانہ کیا گیا ہے۔ کمپنی نے پہلی خلاف ورزی یہ کی کہ مخصوص اقتصادی سرگرمی کی انجام دہی سے قبل اتھارٹی کی منظوری ضروری تھی۔ کمپنی نے منظوری نہ لے کر کمپٹیشن سسٹم کی خلاف ورزی کی۔
مزید پڑھیں
-
سگریٹ اور ٹھنڈے مشروبات کے نرخ مزید بڑھیں گےNode ID: 156831
-
ٹھنڈا مشروب مہنگا کرنے پر 50لاکھ ریال جرمانہNode ID: 187346
دوسرا الزام کمپنی پر یہ تھا کہ اس نے سافٹ ڈرنک کی پیکنگ سے متعلق جغرافیائی تقسیم کی پابندی نہیں کی۔ یہ الزام بھی کمپنی پر ثابت ہو گیا تھا۔
جنرل اتھارٹی فار کمپٹیشن نے کہا کہ کمپنی نے اپنے خلاف جرمانے کے فیصلے کو محکمہ جاتی عدالت کے سامنے چیلنج کیا تاہم عدالت نے تادیبی کمیٹی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے واضح کردیا کہ کمپنی دونوں مبینہ خلاف ورزیوں کی مرتکب ہوئے ہے اس کے باقاعدہ ثبوت ریکارڈ پر آچکے ہیں اور ہر خلاف ورزی پر اسے پانچ ملین ریال کے جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔ اب اس فیصلے نے حتمی شکل اختیار کرلی ہے۔