Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیٹ جی پی ٹی کی پہلی ڈیوائس کب تک فروخت کے لیے دستیاب ہو گی؟

اوپن اے آئی اپنی پہلی اے آئی سے چلنے والی ویئرایبل ڈیوائس تیار کر رہی ہے جسے کمپنی ستمبر تک متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
امریکہ کی ٹیکنالوجی نیوز ویب سائٹ سی نیٹ کے مطابق اوپن اے آئی کے چیف گلوبل افیئرز آفیسر کرس لین نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ یہ ڈیوائسز اوپن اے آئی کے لیے اہم اور بڑی پیش رفت ثابت ہوں گی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ہی سمارٹ پیکاچو (ویبو) نامی کنزیومر الیکٹرانکس بلاگرنے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ڈیوائس دو گولی نما حصوں پر مشتمل ہوگی۔
اس کی ابتدائی لانچنگ ستمبر 2026 میں متوقع ہے جبکہ 2028 تک ایسی مزید ڈیوائسز بھی متعارف کرائی جا سکتی ہیں۔
سی نیٹ کے مطابق، اگر حالیہ لیکس درست ثابت ہوئیں تو یہ ایپل کے ایئرپوڈز کی طرز پر ہوگی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ڈیوائس اوپن اے آئی کے اس وژن کا حصہ ہے جس کے تحت کمپنی اے آئی پاورڈ ہارڈویئر تیار کر رہی ہے۔
مئی 2025 میں اوپن اے آئی نے آئی او نامی ڈیزائن کمپنی کو 6.5 ارب ڈالر میں خریدا تھا، جسے سابق ایپل ڈیزائن چیف جونی آئیو نے قائم کیا تھا۔ اس وقت قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ اوپن اے آئی ایک سکرین لیس، خاموش اور ماحول سے ہم آہنگ اے آئی ڈیوائس تیار کرے گی۔
 

شیئر: