Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں بھی سینیٹائزنگ کے لیے سمارٹ روبوٹ

’سمارٹ روبوٹ ایک بار 600 مربع میٹر کے بند حصے میں موجود بیکٹریا کا خاتمہ کردیتا ہے‘ ( فوٹو: واس)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے حرم مکی شریف کے بعد اب مسجد نبوی میں بھی سینیٹائزنگ کے لیے روبوٹ کا افتتاح کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سمارٹ روبوٹ مسجد نبوی شریف کے اندرونی حصے میں ماحولیاتی صفائی اور جراثیم سے پاک ماحول فراہم کرنے میں معاون ہوگا۔
سمارٹ روبوٹ پیشگی انتباہ والے انتظام سے آراستہ ہے اور یہ بند مقامات کی سینیٹائزنگ کرے گا۔ 
کیمرے سے لیس روبوٹ بیٹری سے ریچارج کیے جانے کے بعد 5 سے 8 گھنٹے انسانی مداخلت کے بغیر کام کرسکے گا۔ 
اس میں 23.8 لٹر لیکوڈ رکھنے کی گنجائش ہے۔ ایک گھنٹے میں دو لیٹر دوا کا سپرے کرتا ہے۔

کیمرے سے لیس روبوٹ بیٹری سے ریچارج کیے جانے کے بعد 5 سے 8 گھنٹے انسانی مداخلت کے بغیر کام کرسکے گا ( فوٹو: واس)

 ایک بار 600 مربع میٹر کے بند حصے میں موجود بیکٹریا کا خاتمہ کردیتا ہے۔ دس میٹر آگے تک کی رکاوٹوں کا پتہ لگا لیتا ہے۔
اس سے پہلے سمارٹ ربورٹ مسجد الحرام میں بھی فراہم کیا گیا تھا۔
 

شیئر: