Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں غیر قانونی سم کا کاروبار، 5 غیرملکی گرفتار

قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے موبائل سم کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے 5  غیر ملکی کارکنان کو گرفتار کیا ہے۔ دکان کی آڑ میں یہ کام کررہے تھے۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے  بیان میں کہا کہ بنگلہ دیشی کارکنان کا فلیٹ دکان کے قریب واقع تھا وہ وہاں سم ایکٹیو کرتے تھے۔  دکان پر آنے والوں کو خاموشی سے سم فروخت کررہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 5751 موبائل سمز برآمد ہوئی ہیں جو مختلف موبائل کمپنیوں کی ہیں۔ 

ملزمان کے پاس سم کو ایکٹیو کرنے کا سسٹم بھی موجود تھا۔(فوٹو اخبار 24)

ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ غیرملکی کارکنان کے قبضے سے فنگر پرنٹس ریڈنگ والی مشینیں بھی ملی ہیں- لیپ ٹاپ بھی رکھے ہوئے تھے- سم کو ایکٹیو کرنے کا سسٹم بھی  موجود تھا۔ کئی افراد کے فنگر پرنٹس کاغذات پر پرنٹ کیے ہوئے تھے- 
ریاض پولیس کے معاون ترجمان نے بتایا کہ غیرملکی کارکنان کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی۔ قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: