Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈانس کوئین مادھوری کو کس کا رقص پسند آیا؟

ویڈیو میں ڈانس کرنے والے ڈاکٹر ریتک روشن کی فلم ’وار‘ کے مشہور گانے پر ناچ رہے ہیں۔ (تصویر: اے ایف ہی )
کورونا وائرس کے دوران دنیا بھر میں  میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے جہاں دن رات اپنے پیاروں اور فیملی سے دور رہ کر وبا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی دیکھ بھال کی اور دنیا سے پذیرائی حاصل کی وہیں دنیا کے کونے کونے سے ان مشکل حالات میں کئی ڈاکٹرز کی مریضوں کو انٹرٹین کرنے کی بے شمار ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث رہیں۔
انڈیا کی ریاست آسام میں میڈیکل کالج کے ایک ڈاکٹر کی کورونا وائرس وارڈ میں حفاظتی لباس پہنے ہوئے ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر وائرل ہو رہی ہے جسے نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ کئی مشہور بالی وڈ اداکاروں کی جانب سے بھی خوب پذایرئی ملی۔
’دھک دھک کرنے لگا‘ سے مشہور ہونے والی بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھی ڈاکٹر کے ڈانس کی ویڈیو  شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ  میں لکھا کہ ’زبردست ڈانس کیا گیا ہے اور سب سے بڑھ کر ویڈیو دیکھ کر مثبت رہنے کا حوصلہ بھی ملتا ہے۔‘
نہ صرف مادھوری بلکہ بالی وڈ ڈانس ماسٹر ریتک روشن نے بھی ڈاکٹر کے ڈانس کی ویڈیو دیکھتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں ڈاکٹر اروپ سے ڈانس سیکھنا چاہتا ہوں اور ان کے ساتھ انہی جیسا ڈانس کرنا چاہتا ہوں۔ جس کے لیے مجھے جلد ہی آسام جانا پڑے گا۔‘

اس حوالے سے ہونے والی گفتگو میں حصہ  لیتے ہوئے ٹوئٹر صارف ادیتیا مشرا کا کہنا تھا کہ ’ زبردست یہ لوگ ہی ہمارے ملک کے اصل ہیرو ہیں‘

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو انجوائے کرنے کے ساتھ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ ٹوئٹر ہینڈل دا آرئن نے لکھا کہ ’ہسپتال تو ایسی جگہ ہے جو ڈپریشن اور خوف کا احساس دلاتی ہے۔ تو یہ ڈاکٹرز کو کورونا سے پہلے ہسپتالوں میں ڈانس کرنے کا خیال کیوں نہیں آیا۔‘
اس ویڈیو میں ڈانس کرنے والے ڈاکٹر ریتک روشن کی فلم ’وار‘ کے مشہور گانے ’گنگھرو ٹوٹ گئے‘ پر ناچ رہے ہیں۔

شیئر: