Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن: تعلیم کے لیے سعودی سکولوں کا جال

طلبہ کے لیے کیمسٹری لیب، کمپیوٹر لیب اور گراؤنڈ قائم کیے ہیں- فوٹو العربیہ
سعودی عرب کافی پہلے سے یمن میں تعلیمی شعبے کے فروغ  کے لیے کوشاں ہے- جبکہ مختلف علاقوں میں دسیوں ہزار طلبہ و طالبات کو تعلیم و تعلم کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے سکولوں اور کالجوں کا جال قائم  کیے ہوئے ہے-
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب نے یمن کی تعمیر و ترقی کے پروگرام کے ضمن میں 22 ماڈل سکول قائم کیے جو سائنسی لیباریٹریوں سے لیس ہے- کمپیوٹر لیب قائم کیں- مختلف کھیلوں کے لیے گراؤنڈ بنائے گئے- طلبہ و طالبات کے  لیے سکول بیگ، سٹیشنری، کورس کی کتابیں، کرسیاں، بینچز، میزیں فراہم کیں-

عدن میں 4 نئے سکول بنائے جارہے ہیں- فوٹو العربیہ

سعودی عرب نے مشرقی یمن کے المھرۃ صوبے میں  8 نئے سکول کھولے ہیں- ان میں 10952 طلبہ و طالبات نے داخلے لے لیے ہیں-  دیگر صوبوں میں بھی اسی طرح کے سکول قائم کیے گئے ہیں-
سعودی عرب نے یمنی صوبے ارخبیل سقطری میں دو ماڈل سکول کھولے ہیں-  المھرۃ میں 8 سکول قائم کیے گئے ہیں- حجۃ میں دو سکول تعمیر کیے جارہے ہیں- عدن میں 4 نئے سکول بنائے جارہے ہیں- جبکہ حضرموت میں دو سکول قائم کردیے گئے ہیں- تعز میں ایک سکول کھولا گیا ہے اور خدادا صلاحیت کے مالک طلبہ و طالبات کے لیے ایک سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے-
سعودی عرب نے المھرۃ صوبے میں 6 ہزار میزیں طلبہ  وطالبات کے لیے مہیا کی ہیں- ہر میز 4 طلبہ کی گنجائش والی ہے-

5 لاکھ سے زیادہ کورس کی کتابیں چھاپی ہیں- فوٹو العربیہ

سعودی عرب میں الجوف صوبے میں متعدد سکولوں کی تجدید کاری کی ہے- سعودی عرب نے یمنی طلبہ و طالبات کے لیے 5 لاکھ سے زیادہ کورس کی کتابیں چھاپی ہیں-  210189 کورس کی کتابیں ارخبیل سقطری، 148263 کتابیں المھرۃ اور 190400 کتابیں ایک اور صوبے کے لیے شائع کی گئی ہیں-
مملکت نے یمن میں سکولوں اور جامعات کے طلبہ و طالبات کی آمد ورفت کے لیے ٹرانسپورٹ سسٹم بھی مہیا کیا- المھرۃ میں بارہ بسیں، سقطری میں 8 بسیں، مارب میں چار بسیں اور عدن کے لیے دو بسوں کا انتظام کیا ہے-
مملکت نے  یمنی سکولوں کے طلبہ و طالبات کے لیے کیمسٹری لیب، کمپیوٹر لیب اور مختلف کھیلوں کے گراؤنڈ قائم کیے ہیں-

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

 

شیئر: