Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں قانونِ اقامہ کی خلاف ورزی، 17 نومبر کے بعد کارروائی

مہلت کے دوران جرمانوں سے استثنٰی حاصل ہوگا (فوٹو: اے ایف پی) 
متحدہ عرب امارات میں قومیت اور شہریت کے وفاقی ادارے نے کہا ہے کہ اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے غیرملکیوں کو دی گئی مہلت 17 نومبر 2020 کو ختم ہوجائے گی۔
یہ مہلت غیرملکیوں کو اقامہ اور ملک میں آنے کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کو صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے دی ہوئی ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق صدارتی مہلت کے کی وجہ سے جو غیرقانونی تارکین 17 نومبر سے قبل  امارات کو خیر باد کہہ دیں گے انہیں جرمانوں سے استثنٰی حاصل ہوگا۔ 
قومیت و شہریت کے وفاقی ادارے نے اگست میں اعلان کیا تھا کہ 18 اگست سے 17 نومبر تک مہلت میں توسیع کردی گئی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کردیا گیا تھا کہ اگر اقامہ قانون کی خلاف ورزی یکم مارچ سے پہلے کی ہوگی تو ایسی صورت میں 17 نومبر تک مہلت میں توسیع لاگو ہوگی۔
وفاقی ادارے کا کہنا ہے کہ اماراتی صدر کی جانب سے دی جانے والی مہلت تارکین وطن کے اقامے اور امارات آمد کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کے لیے ہے جو لوگ اس مہلت کے دوران امارات سے روانہ ہوجائیں گے ان سے کوئی جرمانہ نہیں لیا جائے گا اور بلیک لسٹ بھی نہیں ہوں گے۔ 
وفاقی ادارے نے مزید کہا کہ ابو ظبی، شارجہ اور راس الخیمہ ایئرپورٹ سے سفر کے خواہش مند ویزا ہولڈر پرواز سے چھ گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچ جائیں اور دبئی ایئرپورٹ سے سفر کے خواہش مند پرواز سے 48 گھنٹے قبل محکمہ شہری ہوابازی کی سکیورٹی فورس کے ترحیل دفتر سے رجوع کریں۔ 

شیئر: